You are currently viewing جہیز کی لعنت

جہیز کی لعنت

فریدہ انجم، پٹنہ سٹی

جہیز کی لعنت

کیوں نہ آۓ زمانے میں غربت

بڑھ رہی ہے جہیز کی لعنت

کس قدر باپ ہیں پریشاں سب

دیکھ کر اپنی بیٹی کی صورت

گھر میں بیٹی اگر ہوئی پیدا

اس کو جانو نہ تم بری  قسمت

ٹوٹ جاتی ہے اس غریب کی کمر

زندگی بھر  کمائے  جو دولت

آج انسانیت بھی مر چکی ہے

چند سکوں کی ہے پڑی جنہیں لت

ایسی خبریں ہی روز ملتی ہیں

کیا بنائی جہیز نے در گت

اپنی تہذیب  کو یوا کیا ہے

صنفِ   نازک سے اس قدر نفرت

خیر مقدم کریں ضرور اس کا

بیٹی جو ہے سماج کی عزت

ناز نخروں کی ہے پلی  ، انجم

بیٹی ہوتی یے اللہ کی رحمت

۔۔۔

Leave a Reply