You are currently viewing ’حوصلہ عورت کا‘

’حوصلہ عورت کا‘

عائشہ صدیقہ  جے(عائشہ دولتؔ)

ریسرچ اسکالر، شعبہ عربی، فارسی و اردو

مدراس یونیورسٹی۔ چنئی۔ تمل ناڈو

 

’حوصلہ عورت کا‘

 

وہ جس نے چمن کو  سجایا سنوارا

جو غمگین تھے اس نے ان کو ہنسایا

کہیں ’ماں‘ بنی اور محبت سکھایا

کہیں ’بیوی‘ بن کے سرتاج کو سنبھالا

 بنی جب بھی ’بیٹی‘ گھر کو جنت بنایا

اسی کو مگر ہم نے ہر طرح سے ستایا

لگی اس پہ پابندی بیجا جہاں میں

زمانے نے اس کا تماشا کیا

مگر حوصلہ ایک عورت کا دیکھو

وہ روتی رہی چھپ کے

لیکن  جہاں کو کبھی کھل کے

دکھڑا نہ اپنا سنایا

وہ سجدے میں روتی رہی

بچوں کی خاطر

نظر میں ہے ان کا مستقبل

سمجھتی ہے مقصد

سفر کررہی ہے مسلسل

سسکتے سسکتے وہ

قربان جذبات کیے جارہی ہے

ستم سہہ رہی ہے

مگر حوصلہ ایک عورت کا دیکھو۔۔

****

Leave a Reply