You are currently viewing عبدِ باکمال

عبدِ باکمال

ڈاکٹر رمیشاقمر

گلبرگہ کرناٹک

عبدِ باکمال

اقبال کا مقام بلند اور بے مثال

دنیا میں ایسا کوٸی نہیں عبدِ باکمال

جو کام آپ نے کیے، کوٸی نہ کر سکا

سب کارنامے آپ کے ٹھہرے ہیں لازوال

سب کو خودی کا درس دیا، معتبر کیا

عشقِ نبی سے آپ کا سینہ تھا مالا مال

امت کی خیرخواہی کے دیکھے ہزار خواب

اپنے، پراۓ سب کا رکھا آپ نے خیال

انسانیت کا فخر، محبت کے داعی تھے

اپنے معاملات میں رکھتے تھے اعتدال

اقبال کا کلام ہے جدت کا آٸنہ

اقبال کے کلام میں قدرت کا ہے جمال

اقبال نے زمانے کو بیدار کر دیا

اے کاش ہو رمیشا مرے فن کا بھی یہ حال

***

Leave a Reply