You are currently viewing غزل

غزل

فیضان رضا بریلوی

غزل

زندگی مجھ کو ترا کوئی بھروسہ بھی نہیں

اور جیتا ہوں کہ جیسے کبھی مرنا بھی نہیں

یہ تعلق بھی بھلا کوئی تعلق ہے ترا

دور رہتا بھی نہیں پاس بلاتا بھی نہیں

تُجھکو پانے کی تمنّا تو بہت ہے لیکن

حال یہ ہے کہ تمنّا پہ اجارہ بھی نہیں

سب کے سب میرے تماشائی بنے بیٹھے ہیں

جب کہ احوال میرے مثل تماشا بھی نہیں

میں کہ دیوانہ ہوں اک لفظ پہ چل پڑتا ہوں

اس نے حالانکہ کبھی دل سے بلایا بھی نہیں

عشق میں خاک ہوئے اس کے سبھی دیوانے

اور اس خاک کو ظالم نے اڑایا بھی نہیں

برگزیدہ ہوئے وہ لوگ کہ جن کے سر پر

ایک دستار فضیلت کا عمامہ بھی نہیں

جانیں کیوں ہم پہ ہی آیا ہے دل اس کا فیضان

ہم کہ یوسف بھی نہیں اور وہ زلیخا بھی نہیں

***

Leave a Reply