چونچ گیاوی
قطعات
عمر بھربیٹے یونہی خوش رہنا٭میری دادی نے یہ دعا دی ہے
مجھ کو شادی کبھی نہیں کرنی٭تم نے منسوب کیوں لگا دی ہے
۔۔۔۔۔۔
اپنے بیٹا سے باپ نے یہ کہا٭میری باتوں کو ٹال مت دینا
سب تمہارے ہی نام کردوں مگر٭مجھ کو گھر سے نکال مت دینا
۔۔۔۔۔
پیر باباکے کہنے پر اس نے٭پانچ گز کی چڑھائی ہے چادر
مقبرہ سے جو جھانک کر دیکھا٭اک بھکاری تھا برہنہ باہر
۔۔۔۔۔
ہوئی تھی ساٹھ براتی کی بات سمدھی سے٭گئے جو اس سے زیادہ تو ناشتہ نہ ملا
سبب جو جاننا چاہا تو کیا بتائوں چونچؔ٭پڑی وہ مار کہ چھپنے کا راستہ نہ ملا
ہے بوڑھی عورتوں سے رشتہ دادی اور نانی کا٭وہ بوڑھے مرد کو دادا کہیں نانا بلاتے ہیں
جسے سب چاند کہتے ہیں وہ سالا ہے مرا سالا٭مرے بچے اسے یونہی نہیں ماما بلاتے ہیں
۔۔۔۔۔
اور بھی دوست یار ہیں میرے٭صرف تجھ سے ہی نہیں یاری ہے
کیوں تری بات دل کو چھوتی ہے٭کیا تجھے چھوت کی بیماری ہے
۔۔۔۔۔