طاہر طیب
نعت پاک
کلام ِخدا ہے ،کلام ِمحمدﷺ
یہ منصب فقط ہے ،بنام ِمحمدﷺ
زباں سے ادا ہو جو،نام ِمحمدﷺ
تو بن جائے دل میں مقام ِمحمدﷺ
سنور جائیں بگڑے ہوئے کام میرے
زباں پے جو آجائے نام ِمحمدﷺ
ہے بخشش اسی کی،جو دل سےیہ بولے
میں ہوں ایک ادنیٰ ،غلام ِمحمدﷺ
زمانہ اسی کا ہے ،اس کے لیے
جو پیتا ہے ہردم جام ِمحمدﷺ
وہی محترم ہے زمانےمیں یارو!
جو کرتا ہے خود احترام ِمحمدﷺ
وہ ظاہر نہیں ہے ،وہ طاہر کہاں ہے
جو لکھے نہ خود کو ، غلام ِمحمدﷺ
***