You are currently viewing چاند کا سفر

چاند کا سفر

سید خادم رسول عینی

چاند کا سفر

بھارت کی ارتقا کا سفر چاند کا سفر

ہے مرجع شعور و نظر چاند کا سفر

سارے ممالک اس پہ کیے جارہے ہیں رشک

ہے یوں نشان فتح و ظفر چاند کا سفر

استاد سے یہ کہتے ہیں بچے مچل کے سب

ہم کو کرائیےگا اے سر چاند کا سفر

سایینسدان اسرو پہ سایینس‌کو ہے  فخر

ناسا کا بھی ہے رشک ہنر چاند کا سفر

اول بنایا ہند کو کل کائنات میں

جانب جنوب کی ہے  سفر چاند کا سفر

ہمت نہ ہاریں ہم کبھی ، بڑھتا رہے قدم

دل میں بسا گیا یہ اثر  چاند کا سفر

ہم بن کے اکسیجین رہینگے تمھارے ساتھ

محبوب تم کروگے اگر چاند کا سفر

*عینی* ہے بھارتی ، اسے بھی ناز ہے بہت

اونچا کیا ہے تو نے یہ سر چاند کا سفر

نظم

ہے فخر اپنے واسطے یہ چاند کا سفر

بھارت ہمارا دہر میں ہے کتنا با اثر

ہم نے جنوبی قطب پہ بھی رکھ دیے قدم

جو دوسروں کے واسطے تھا باعث خطر

چمکےگا اس سے دیکھنا اسرار کا فلک

لائےگا چندریان سوم منفرد گہر

اول جو چندریان تھا اس نے دلیل دی

ہم نے کہا تھا آب ہے موجود در قمر

اس واسطے کہا ہے سلامت رہے وطن

لائےگا دہر کے لیے تحریک معتبر

کہتا ہے اپنا حوصلہ مریخ پہنچینگے

پہنچے ہیں اپنے دم سے ترے پاس گر قمر

بھارت  کے *عینی* ہیں یہ خلاباز منفرد

*ناسا* بھی رشک کرتا ہے *اسرو* کو دیکھ کر

۔۔۔۔۔

Leave a Reply