You are currently viewing چاند

چاند

ڈاکٹر طالب  اکرام

چھیتے مئو،مئوآئمہ،الہ آباد

talibikram3@gmail.com

چاند

بزمِ گیتی میں ہے چرچہ اسرو کے فیضان کا

مہ پہ پرچم نصب کیا ہے ملکِ ہندستان کا

فتحِ انسانی سے حیرت میں ہے اب یہ ماہ بھی

زیرِپا مہ کو بھی لاناکام ہے انسان کا

نوعِ انساںجلوہ فرماہر گھڑی ہو چاند پر

زیست ممکن ہے قمر پہ کہنا ہے وگیان کا

ہو مبارک! اسرو تجھ کو ماہ پر رکھنا قدم

اونچا تو نے نام کیا ہے جگ میں ہندستان کا

چاند پر ہوگی رسائی عن طبق ، فرمان ہے

دیکھ لو قرآن میں اعلان ہے یزدان کا

پاس اپنے داغ رکھا چاندنی پھیلا دیا

جیسا مہ کردار ہو کردار ہر انسان کا

نجم کے پہرے ہیں طالبؔچار سو مہتاب کے

ورنہ زینت میں بناتا نیم شب ایوان کا

Leave a Reply