You are currently viewing ہدیہ ٴ تبریک

ہدیہ ٴ تبریک

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

                                 ہدیہ ٴ تبریک

سال نو مبارک

          ۲۰۲۳ کا  پہلا شمارہ  پیش خدمت ہے ۔ اپنے قارئین اور علمی وادبی تعاون پیش کرنے والے احباب کا  یہ ادارہ شکریہ ادا کرتا ہے ۔ الحمد للہ   یہ ادبی قافلہ تیسرے سال میں داخل ہوچکا ہے اور بہت تیزی سے  دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے ۔ لیکن ایک کمی کا احساس ہوتا ہے کہ اس  آن لائن جریدے میں  تبصرے  کا کالم موجود ہے ۔تاہم ہمارے قارئین کی  وہاں موجودگی نظر نہیں آتی۔  اس جانب  آپ  ہم آپ  کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں  ۔ کسی بھی  آن لائن ادبی جریدے میں چار چاند اس وقت لگتا ہے جب اس میں موجود تبصرے کے کالم میں احباب  سرگرم ہوں ۔  اپنے  تمام  لکھنے اور پڑھنے والوں سے  ملتمس ہوں کہ اس  جانب متوجہ ہوں ۔

         یہ رسالہ ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کا ترجمان ہے ۔لیکن اس میں صرف ادبی مضامین ہی شائع ہوتے ہیں ۔ بہت سے ایسے مضامین موصول ہورہے ہیں  جن کو اس رسالے میں جگہ نہیں مل پاتی اس کے  لیے  ایسوسی ایشن کے ویب سائٹ پر ایک نیا  پلیٹ فارم  لانچ  (اجرا) کرنے جارہے ہیں، جس کی اطلاع   چند ہفتوں میں دی جائے گی۔

         اس کے علاوہ ” مکالمہ ” کے نام سے  ادبی مباحث یا ادبی گفتگو  کے لیے  بھی ایک پلیٹ  فارم لانچ کیا جارہا  ہے ۔  سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارم موجود ہیں مگر ہم اردو کے ادبی مباحث، مکالمے  کے لیے اسے خصوصی طور پر  جاری کریں گے  تاکہ اردو کے احباب ایک ساتھ ایک پلیٹ  فارم  پر موجو دہوں ۔ مجھے امید ہے کہ آپ کے تعاون سے  یہ سلسلہ آگے بڑھے گا۔

نیک تمناؤں کے ساتھ

Leave a Reply