شجاع الدین شاہد
چندریان 3
ہے چندریان تین مرا نام دوستو
منزل پہ جاکے بھیجوں گا پیغام دوستو
آساں نہیں ہے پھر بھی مگر کررہاہوں میں
جھرمٹ میں کہکشاں کی سفر کررہاہوں میں
میں پار کرچکا ہوں زمیں کا مدار بھی
پانا ہے بڑھ کے چاند کامجھ کو حصار بھی
بس کنٹرول روم سے ہےمیرا واسطہ
تکنک سے سائنس کی مرا جسم ہے بھرا
بچو سطح میں چاند کی چھولوں گامیں جبھی
اس وقت تم کو بھیجوں گا تصویریں چاند کی
بتلاؤں گامیں کھوج کے کیا کیا ہے چاند پر
کب کوئ چرخا کاتتی بڑھیا ہے چاند پر
پانی کے کچھ نشان بھی ڈھونڈوں گا میں وہاں
کیا آکسیجن اس میں ہےکھوجوں گامیں وہاں
دھاتیں ہیں اس میں گیس ہے کیا کیا خزانے ہیں
جو راز چاند پرہیں چھپےوہ بتانے ہیں
پانی ملے تو پیڑلگاؤں میں وہیں
سر سبز چاند کی میں بناؤں گا سرزمیں
بھارت کا میں ترنگا بھی لہراؤں گا وہاں
اپنے وطن کا نام بھی چمکاؤں گا وہاں
آبادیاں بھی چاند پہ اب میں بساؤں گا
میں ہند کا سپوت ہوں یہ کر دکھاؤں گا
Shujauddin Shahid
Sawambhu
Society no 1
C5.Mhada complex Malwani
Malad West Mumbai 400095
(MS) 9969039485
***