اداریہ
اکتوبر ۲۰۲۲
اکتوبر ۲۰۲۲ بمطابق ربیع الأول ۱۴۴۴ہجری کا شمارہ حاضر خدمت ہے ۔ اس شمارے میں ادب کے کئی اہم جہات پر مقالات و مضامین شامل ہیں جو ادب کی تفہیم اور تعبیر میں اہم اضا فے کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ان مضامین کے علاوہ تبصرہ ، انٹرویو اور تخلیقات بھی اس شمارے کی زینت ہیں ۔ تمام نگارشات قابل صد آفرین ہیں ۔ قلم کاروں نے محنت اور جانفشانی سے تحریر کیا ہے ۔ہمارے قارئین دنیا کے تمام گوشے میں موجود ہیں امید کی جاتی ہے کہ ان کی جانب سے بھی پذیرائی ہوگی ۔
یہ ماہ مبارک حضور اکرم رحمت دو عالم ﷺ کا اس د نیا میں ورود مسعود کا مہینہ ہے ۔وجہ تخلیق کائنات رسول اکرم ﷺ کی آمد کا جشن ساری دنیا مناتی ہے ۔ہم بھی اپنے ادارے کی جانب سے اس کا اہتمام اس طورپر کریں گے کہ اگلے شمارے میں “نعت ” کا خصوصی گوشہ ہوگا ۔ اپنے قلم کاروں سے گذارش ہے کہ نعت پر اپنی نگارشات اور تخلیقات ارسال کریں ۔
عید میلادالنبی مبار ک
(خواجہ محمد اکرام الدین )
مدیر اعلیٰ ( اعزازی)
***