علی شاہدؔ دلکش ،
کوچ بہار گورنمنٹ انجینئرنگ کالج ،
ضلع کوچ بہار ، مغربی بنگال ، انڈیا
حمد باری تعالیٰ
خوب دانی ہے ، کیا کِیا تُو نے
مجھ کو حد سے سِوا دِیا تُو نے
ساری خلقت کا راز ہے جس میں
وہ صحیفہ عطا کیا تُو نے
حسن کردار ہو عیاں سب پر
جگ کو آئینہ کر دیا تُو نے
کوئی تیرے سِوا نہیں داتا
“جو دیا اے خدا دیا تُو نے”
دیکھنے کی طلب تھی موسٰی کو
نوری جلوہ دِکھا دیا تُو تو نے
عشق سے حسن کی محبت میں
دو جہاں کو بنا دِیا تُو نے
تجھ سے کیا مانگوں اور اے محسن
بے طلب مجھ کو جب دِیا تُو نے
ایک چیونٹی سے روشنی پائی
حوصلوں کو دِیا جِلا تُو نے
تھی دُعا حمد باری لکھ پاؤں
سُن لی شاہدؔ کی بھی دعا تُو نے
***