You are currently viewing عید مبارک

عید مبارک

عید مبارک

تمام قارئین کوصمیم قلب سے’’ ترجیحات ‘‘ اور اپنی جانب سے   عید  کی مبارکبادیاں  پیش کرتا ہوں ۔ دعا بھی کرتا ہوں  کہ اہل اردو کو اللہ تبارک وتعالیٰ    ہمیشہ عید  جیسی خوشیاں  نصیب  کرے اور  خوشی کے ان مواقع پر اپنی زبان و تہذیب کی بقا کے لیے کوشاں رہیں ۔

         تمام قلمکاروں کا شکریہ ادا کرنا بھی میرا خوشگوار فریضہ ہے کہ  اعلان کے بعد بہت کم وقت تھا تاہم عید سے متعلق   تخلیقات اور مضامین  موصول ہوئے ۔ مستقبل میں بھی ہم آپ کے قلمی تعاون کے خواستگار ہیں ۔

         ڈاکٹر عبد الحئی ، جو ابھی سی ایم   کالج ، للت نارائن متھلا یونیورسٹی ، دربھنگہ میں اردو کے استاد ہیں ، اس سے قبل وہ  قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان  میں ’’ اردو دنیا‘‘ اور فکر تحقیق‘‘ اور ’’ بچوں کی دنیا ‘‘ کے معاون مدیر رہ چکے ہیں ۔ جب میں اس ادارے کا  سربراہ تھا تو  انھوں نے بہت ہی دلجمعی سے کام کیا ۔ اور اب بھی اسی دل جمعی سے  در س و تدریس میں  منہمک ہیں ۔ ۔۔ ’’ ترجیحات ‘‘   میں مدیر کے  طور پر ان کی شمولیت کو  فال نیک سمجھتا ہوں ۔ ۔۔۔ اس شمارے میں ان کا  اداریہ بطور خاص  شامل کیا جارہاہے۔

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

مدیر اعلیٰ

Leave a Reply