You are currently viewing غزل- یسرا  راحت

غزل- یسرا  راحت

 یسرا راحت

بھوپال

غزل

گرچہ قربت ذرا  ضروری ہے

پیار میں فاصلہ  ضروری ہے

عیب ڈھونڈو نہ دوسروں میں بس

خود کو بھی   دیکھنا  ضروری   ہے

کام کرنے سے قبل  کوئی بھی

کم سے کم مشورہ  ضروری ہے

زندگی میں اگر ہو بننا  کچھ

جہد اور حوصلہ ضروری ہے

یسرا  ا ردوسے ہے اگر  الفت

تو  اسے سیکھنا  ضروری  ہے

***

Leave a Reply