چونچؔ گیاوی
پٹنہ بہار
قطعات
میرے پوتے ہمیشہ خوش رہنا میری دادی نے یہ دعا دی ہے
مجھ کو شادی کبھی نہیں کرنی تم نے منسوب کیوں لگا دی ہے؟
٭٭٭
کتنا بیگم سے کرائوں مالش یہ الگ بات مان جاتی ہے
پیٹھ پیچھے برائی مت کرنا درد سے میری جان جاتی ہے
٭٭٭
باپ کے خوف سے مری معشوق مجھ سے ملنے میں ہچکچاتی ہے
کیس کرڈالا اس سے تنگ آکر اب عدالت میں ملنے آتی ہے
٭٭٭
احمقانہ عمل ہے یہ سن لو! دل کو تم دل سے جوڑتے کیوں ہو
جسم کی ہڈیاں ہیں دوسوچھ ایک ہی دل ہے توڑتے کیوں ہو
٭٭٭
قوم سوئی ہوئی ہے سونے دو اپنی جوکھم میں جان مت دینا
اپنے مرغے سے یہ مرغی بولی صبح اٹھ کر اذان مت دینا
٭٭٭
میرا دعوٰی غلط نہیں ہوتا دیکھنا یہ بھی رنگ لائے گا
آج ہی رات ٹھیک بارہ بجے یہ جو پی ایم ہے بدل جائے گا
٭٭٭