ڈاکٹر سعدیہ سلیم
شعبہ اردو سینٹ جانس کالج آگرہ
نعت پاک صلی اللہ علیہ وسل
وہ محبوب رب ہیں ؛ مدینے کے والی
کہاں میں ؛ کہاں مدحتِ ذات عالی
مجھے فخر ہے امتی ہوں نبی کی
خدا کی قسم میں ہوں تقدیر والی
مری لاج رکھ لینا محشر میں آقا
کہ دامن مرا نیکیوں سے ہے خالی
یہ ارمان یارب کبھی تو ہو پورا
کہ میں چوم لوں انکے روضے کی جالی
یہ ہے سعدیہ کی تمنا کہ ہرپل
زباں پر انہی کا رہے ذکر عالی