ڈاکٹر ناصر الدین قمر الدین ناصر
ملکاپور ضلع بلڈاھانہ
9860170513
چاند
اک روز ماہتاب کو یوں روشنی ملی
ظلمت کو چیرا ایسا کہ پھر چاندنی کھلی
خاور بھی محو حیرت ،تارے بھی چپ رہے
ارض و سماں میں چاند کو یوں بھاگنی ملی
کس نے کہا کہ دھند یہ ستاروں کو مل گئ
یوں مسکرا کے چاند کو اب راگنی ملی
یوں تو فلک پہ دیکھا ہے ہم نے ہزار بار
ابر سیاہ میں چاند کو یہ کامنی ملی۔
سارے جہاں کی خوبی اس میں سمٹ گئی
چمکا جو ہند سارا جہاں۔ دامنی ملی۔
***