You are currently viewing گلدم

گلدم

میمونہ تحسین محمد اسمٰعیل

ریسرچ اسکالر ،ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی ،اورنگ آباد۔

گلدم

مّیں نے گلدم سے اِک روز یہ پوچھا

توْ تو اتنی کالی ہے

کالی ہے تو کالی ہے

پر دْم کیوں تیری نرالی ہے

بولی مْجھ سے اِترا کر

اِٹھلا کر اور چہچہا کر

اْوپر سے میں کالی ہوں

کالی ہوں میں کالی ہوں

لیکن تْم انسانوں سے

لاکھ گنا میں اچھی ہوں

مَیں نے پوچھا وہ کیسے؟؟؟

بولی مجھ سے آ ہستہ

اْوپر سے میں کالی ہوں

پر دِل سے تومیں اچھی ہوں

اِسی لئے قدرت نے مجھے

لال نشانی دیدی ہے

گویا کالے صحرا میں

لال پھول کی ڈالی ہو۔

***

Leave a Reply