You are currently viewing اداریہ

اداریہ

جلدسوم

شمارہ ۳/۴ ماراچ اپریل ۲۰۲۳

اداریہ

رمضان مبارک ۔۔ اللہ تمام قارئین کو رممضان کی برکتوں اور رحمتوں سے نوازے

قارئین محترم ۔ سلام  ورحمت !

       کچھ تکنیکی دشورایوں  کے سبب  مارچ اور اپریل کا شمارہ ایک ساتھ شائع کیا جارہا ہے۔ ۔۔ تاخیر کی وجہ  ویب  پورٹل  کی اَپ گرڈیشن اور درستگی تھی ۔

       مجھے خوشی ہے کہ ہمارے بیشتر قارئین نے مسیج اور فون کے ذریعے  شمارے  کی تاخیر کی وجہ دریافت کی ( سب کے حق میں دعائے خیر) ۔اس سوال  کا واضح اشاریہ  یہ ہے کہ “ترجیحات ” کو بڑے پیمانے پر پسند کیا جاتا ہے اور پڑھا جاتا ہے ۔اس شمارے میں   کئی اہم تحقیقی  مضامین شامل اشاعت ہیں ۔ ہمسایہ ملک  کے اسکالر اور اساتذہ کے مقالے اور ہندستان  سے کئی سینئر ادیب اور نئی نسل کے اسکالرس  کے مضامین  اس شمارے کی وقعت میں اضافے کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ہم تمام  احباب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مستبقل میں ادبی تعاون کی امید کرتے ہیں ۔

       اس ماہ مبارک میں  ہم سب اپنی تہذیب و ثقافت  کی سربلندی اور تحفظ کے  لیے بھی دعا کریں۔

                 خواجہ محمد اکرام الدین

ضروری اعلان

  • مقالہ نگاران سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مقالے  ورڈ  فائل میں  بھیجیں ۔ اگر ان پیج میں  مقالہ بھیج رہے ہیں  تو اسے کسی فارمیٹ  کے  بغیر  بھیجیں ۔
  • مقالے/ مضامین میں حواشی اور حوالوں کو اہتمام  لازمی طور پر کریں۔
  • اپنا نام / ادارے کا نام / مکمل پتہ  اور ای میل ضرور لکھیں ۔

***

Leave a Reply