محمد عادل فراز علی گڑھ
چندریان
یہ چندر یان اپنا یہ چندر یان اپنا
امید ہے یہ ہم کو پورا کرے گا سپنا
دھرتی سے یہ اٹھا ہے اک انقلاب بن کر
آنکھیں ملا رہا ہے سورج سے آج تن کر
خوش ہورہے سبھی ہیں تعریف اس کی سن کر
یہ چندر یان اپنا یہ چندر یان اپنا
امید ہے یہ ہم کو پورا کرے گا سپنا
ملنے کو آج دیکھو یہ چاند پر گیا ہے
کیا کھوج کرنے سوچو یہ چاند پر گیا ہے
جئے ہند آج بولو یہ چاند پر گیا ہے
یہ چندر یان اپنا یہ چندر یان اپنا
امید ہے یہ ہم کو پورا کرے گا سپنا
اس کی مدد سے اپنا ہم چاند دیکھتے ہیں
کتنی بڑی ہے نعمت ہم لوگ سوچتے ہیں
گھر گھر میں آج بچے جئے ہند بولتے ہیں
یہ چندر یان اپنا یہ چندر یان اپنا
امید ہے یہ ہم کو پورا کرے گا سپنا
بھارت کی شان ہے یہ دنیا پہ کیسا چھائے
جب سے خلاء میں اس نے اپنے قدم اٹھائے
دنیا ہے اس کے پیچھے نظریں سبھی جمائے
یہ چندر یان اپنا یہ چندر یان اپنا
امید ہے یہ ہم کو پورا کرے گا سپنا
جھنڈا خلاء میں دیکھو لہرا رہا ہے اپنا
ڈنکا خلاء میں عادلؔ اپنا ہے آج بجنا
اسرو کا آج مل کے گنگان ہم کو کرنا
یہ چندر یان اپنا یہ چندر یان اپنا
امید ہے یہ ہم کو پورا کرے گا سپنا
***