مرغوب اثر فاطمی
چندر یان۔3 جہدِ مسلسل
بندھ گیا سہرا ” چندر یان” کے سر
سائنس دانوں کی کاوشوں کو سلام
کُھلتے جائیں گے ‘ رازِ سر بستہ
آئیں گے جب خلا ؤ ں سے پیغام
خو ا ب شا ہد بنے حقیقت کے
جہد نے عزم کے جو تھامے ہاتھ
سَر ہوئ پھر تو وادیء امکاں
فکر نے فہم کے جو تھامے ہاتھ
ذہن سا ز ی کا سلسلہ ہے طو یل
‘روم ‘ اک روز میں بنا تو نہ تھا
کا میا بی پہ فخر ہے ہم کو
و یسے یہ معرکہ نیا تو نہ تھا
قصرِ شاہی کے گنبد و محراب
خِشتِ بنیا د کو بُھلا بیٹھے
دل جلے جوشِ خود سَتای میں
اپنے اَ جد ا د کو بُھلا بیٹھے
ہیں سو ا لا ت صدہا اَن بو جھے
ہیں جو ا با ت بھی کہیں موجود
کیوں نہ ’فر قان’ سے رجوع کریں
ہو ‘اثر ‘ سہل منز لِ مقصو د
علی گنج، روڈ نمبر 7
گیا، 823001,بہار
marghubasarfatmi@gmail.com
***