You are currently viewing کرونا وائرس کے بعد

کرونا وائرس کے بعد

 

 

 

ڈاکٹر ستیہ پال آنند

کرونا وائرس کے بعد

وہ جو ہر روز اپنی کھڑکی سے

دیکھتا ہے کہ دور سے کوئی

راہرو آئے اور وہ اس کو

گھر میں مدعو کرے محبت سے

بیٹھ کر گفتگو کرے اس کو

اس حقیقت کا کوئی علم نہیں؟

شہر کی موت ہو چکی اور وہ

اپنی کھڑکی سے جھانکنے والا

اک اکیلا ہے ساری دنیا میں

نسل کا آخری نمائندہ

Leave a Reply