You are currently viewing رمضان آیا مومنو

رمضان آیا مومنو

ندیم احمد انصاری

الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن

                                    رمضان آیا مومنو

رحمت کی چادر تان کر رمضان آیا مومنو

بخشش کرانے آپ کی رمضان آیا مومنو

جنّت سجی ہے دھوم ہے رمضان آیا مومنو

بن کر سراپا مغفرت رمضان آیا مومنو

سارے شیاطیں قید ہیں دوزخ کا منہ بھی بند ہے

کر لو عبادت رب کی اب، رمضان آیا مومنو

روزہ، تلاوت میں رہو تم مُنہمِک اے مومنو

دینے سبق تقوے کا پھر رمضان آیا مومنو

اِفطار میں تم خوش رہو،جنّت ملے گی، اس سبب

جنت میں لے جانے تمھیں، رمضان آیا مومنو

اِک رات ہے اس ماہ میں عظمت فضیلت سے بَھری

دینے تمھیں وہ رات بھی، رمضان آیا مومنو

مالک کا یہ احسان ہے، موقع دیا ہم آپ کو

رحمت کی چادر تان پھر،رمضان آیا مومنو

کر لو دعا اپنے لیے،عاملؔ کو بھی دو یہ دعا

جنت کا ہو پروانہ، جو رمضان آیا مومنو

***

Leave a Reply