You are currently viewing غزل

غزل

اصغرؔ شمیم ،مغربی بنگال

غزل

چلو گھوم کر آئیں ہم چاند پر

سنا ہے نہیں کوئی غم چاند پر

جہاں کوئی پہنچا نہیں آج تک

وہاں ہم نے رکھا قدم چاند پر

ہے دنیا پریشاں یہی سوچ کر

ہے اپنا اکیلا علَم چاند پر

یہی سوچ کر لوگ پہنچے وہاں

نظر آئے کوئی صنم چاند پر

ہے خواہش یہی دل میں اصغرؔ مری

رہیں رات دن جا کے ہم چاند پر

اصغرؔ شمیم

12/3/H/1 ۔ پٹوار بگان لین

کولکاتا۔700009،  (مغربی بنگال) ، انڈیا

asgar.ara@gmail.com

Leave a Reply