You are currently viewing موبائل فون کے برے اثرات

موبائل فون کے برے اثرات

محمد اسلم عرفاؔن

راجوری،جموں و کشمیر

موبائل فون کے برے اثرات

برائی عام ہے جب سے موبائل فون آیا ہے

جو ناممکن تھا اس کو بھی ممکن بنایا ہے

خصوصاً دور حاضر میں بچوں کی تباہی ہے

برہنہ پن و بے ادبی کو سب نے آپنایا ہے

پڑھائی کی طرف بچے توجہ کم دیتے ہیں

موبائل میں ہے دلچسپی یہی دل میں سمایا ہے

جنم لیتے ہی بچے کو کھلونا فون ملتا ہے

یہ سب غلطی ہے ماؤں کی جنہوں نے ستم ڈھایا ہے

فقط بچے نہیں بلکہ بڑے بھی ہیں فنا اس میں

نمازیں ترک کر دیں اور اس سے دل بہلایا ہے

کوئی ہے مگن پب جی میں کوئی ڈوبا ہے کرکٹ میں

کسی نے در بدر ہو کر کسی کو آپنایا ہے

فوائد ہیں بہت اس کے مگر نقصان ہیں زیادہ

فوائد لے سکے نہ ہم مگر نقصاں اٹھایا ہے

کئی لوگوں کو اس نے کر دیا امیر منٹوں میں

کئی شرفاء کے کھاتوں کا کیا اس نے صفایا ہے

بہت سے عاشقوں کا میل ہوا ہے معشوقوں سے

کرا کے فیس بک پہ رابطہ یکجاں بٹھایا ہے

کچھ مووی اور ڈراموں میں مصروف رکھے ہیں

جو سکھ کی نیند سوتے تھے انہیں راتوں جگایا ہے

جوانوں اور بزرگوں نے تباہی کر دی آنکھوں کی

ہزاروں چھوٹے بچوں کو دلدل میں پھنسایا ہے

میں اپنی بات کرتا ہوں مجھے بھی کچل ڈالا ہے

مجھے عرفاؔن سے اس نے ابتر کر دکھایا ہے

***

Leave a Reply